راولپنڈی: میٹرو بس سروس بند

راولپنڈی: فیض آباد میٹرو اسٹیشن بند کر دیا گیا

اسلام آباد: راولپنڈی میں میٹروبس سروس آج سے بند رہے گی۔ یہ اعلان میٹرو بس انتطامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق میٹروبس انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ راولپنڈی میں میٹروبس سروس فیض آباد تک مکمل طور پر بند رہے گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹرو بس سروس کورونا ایس او پیز کے تحت جاری رکھی جائے گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کومحدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

ہم نیوز کے مطابق یہ فیصلہ ضلعی انتطامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ  شہرسے باہرجانے والی گاڑیوں کے روٹ پرمٹس کوکم کیا جا رہا ہے۔

شہرسے باہر جانے والی 100 گاڑیوں میں سے 70 کو بھیجا جائے گا جب کہ شہرکے اندرچلنے والی گاڑیوں کو بھی50 فیصد کیپیسٹی پرلے کرآ رہے ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق اڈوں کے اوپربھی ایس اوپیزکی خلاف وزری پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ میٹروبس میں بھی کل سے 50 فیصد سواریوں کو ہی بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔

کورونا: اسلام آباد اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے، راجہ پرویز اشرف

حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہےکہ نان فارماسوٹیکل انٹروینشنزپرزیادہ زوردیا جائے۔ ڈی سی کے مطابق مزید سامنے آنے والے ہاٹ اسپاٹس کوفی الفورسیل کیا جائے گا۔

ڈی سی حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ دفاترمیں بھی کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بارہ کہو، جی نائن اور جی ایٹ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤکافی زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں