پیپلزپارٹی 9 جماعتوں کے ساتھ مل جائے تو حکومت دنوں میں جا سکتی ہے، احسن اقبال

پیپلزپارٹی 9 جماعتوں کے ساتھ مل جائے تو حکومت دنوں میں جا سکتی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے تیکنیکی اعتبار سے اپنے 7 ووٹ مسترد کرکے صادق سنجرانی کو جتوایا ہے۔

آرڈیننس کے ذریعے 700 ارب کے ٹیکس لگانا خلاف قانون ہے، احسن اقبال

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا تھا  کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرن لیگ کا ہو گا۔

ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ 26 مارچ کے فیصلوں سے اپوزیشن کی کوششوں کو بڑا سیٹ بیک ہوا۔

پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں پیپلز پارٹی سے خوش نہیں، شاہد خاقان عباسی

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں100 فیصد کامیابی کا  یقین ہوتو ن لیگ دیر نہیں کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ لیکن اگر کوئی کھیل ہو اور ہمارا کاندھا استعمال کرنا چاہے تو ہم اپنا کاندھا کسی کو نہیں دیں گے۔

کورونا: اسلام آباد اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے، راجہ پرویز اشرف

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات کے میزبان کی جانب سے ایک سوال پر سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی 9 جماعتوں کے ساتھ مل جائے تو یہ حکومت دنوں میں جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز