ویڈیو گیمز کھیل کر ماہانہ لاکھوں روپے کمانے والا شخص


جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ شخص گھر کے اسٹور میں بیٹھ کر ویڈیو گیمز کھیل کر ماہانہ لاکھوں روپے کماتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کم نامی شخص لائیو اسٹریمنگ ویڈیو گیمز پلیٹ فارمز پر گھنٹوں گیم کھیل کر 50 ہزار ڈالر تک کماتا ہے۔

ایک انٹرویو میں کم نے بتایا کہ کورونا وبا ان کے لیے رحمت بن کر نازل ہوئی ہے کیونکہ اب زیادہ تر لوگوں کا وقت گھروں میں گزر رہا ہے اور وہ سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں اور اس کے ساتھ گیمز پر دلچسپ اور مزاحیہ کمنٹری بھی کرتے ہیں۔

ویڈیو گیمز کھیلنے والے بھی کھلاڑی شمارہوں گے

رپورٹ کے مطابق اچھی خاصی آمدنی کے باجود کم نے اپنا طرز زندگی نہیں بدلا ہے، وہ اپنی ماں کے ساتھ ایک کمرے والے مکان میں رہتا ہے اور اس نے گھر کے اسٹور کو گیمنگ روم بنا رکھا ہے۔

کم نے بتایا کہ اسے گاڑیوں اور مختلف چیزوں پر پیسہ خرچ کرنے میں دلچسپی نہیں ہے۔

اس نے بتایا کہ میری ماں تمام آمدنی کو دیکھتی ہیں اور وہ مجھے فضول خرچ کرنے سے بھی روکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں