ہم مستقبل پر نظر رکھے ہوئے ہیں، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی کو کمزور ملکی معیشت ورثے میں ملی، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم مستقبل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امن کے لیے پاکستان کی کوششوں سے دنیا آگاہ ہے اور ہم مستقبل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن ہو گا تو مضبوط علاقائی روابط کی سوچ آگے بڑھ پائے گی جبکہ مذاکرات کے علاوہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی مستقل حل نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ افغان مسئلے کے حل میں یقیناً مشکلات ہیں لیکن ہمیں آگے بڑھنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: آمر کی پیداوار نیب اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے، شاہد خاقان

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میری ترک وزیر خارجہ کے ساتھ اچھی نشست رہی ہے اور آج افغان صدر اور وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات طے ہے۔


متعلقہ خبریں