تابش گوہر معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر

تابش گوہر معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر

اسلام آباد: وزیر اعظم نے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کردیا۔

تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق تابش گوہر معاون خصوصی برائے پاور و پٹرولیم ہوں گے۔

ندیم بابر کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

4 روز قبل ندیم بابر نے معاون خصوصی پیٹرولیم کا عہدہ چھوڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین، 50 سال سے اوپر افراد کی رجسٹریشن شروع

اس سے قبل پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر اسدعم کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی ندیم بابر کو عہدے سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے جب کہ وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم کو بھی عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھیج دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں