عرفان پٹھان بھی کورونا کا شکار


نئی دہلی: سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔

سابق بھارتی آل راؤنڈر کرکٹر عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم مجھے کورونا کی کوئی علامات نہیں تھیں۔

انہوں نے لکھا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

عرفان پٹھان نے اپنے سے رابطے میں رہنے والے افراد سے کورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی ہے۔عرفان پٹھان کا کہنا تھا کہ شہری ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔


متعلقہ خبریں