حماد اظہر وفاقی وزیر خزانہ مقرر

تیل اور گیس کی تلاش، پانچ کمپنیوں کو لائسنس مل گئے

اسلام آباد: وفاقی وزیر حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے حماد اظہر کو وزیر خزانہ بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ انہیں یہ اضافی قلمدان دیا گیا ہے ان کے پاس وزیر صنعت و پیداوار کا قلمدان بھی ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا تھا کہ سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے اور امید کرتے ہیں حماد اظہر کے آنے سےغریب عوام کو ریلیف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تابش گوہر معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر

خیال رہے کہ سینیٹ میں اسلام آباد کی نشست پر پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی سے شکست کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں