افغان مسئلے کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا، وزیر خارجہ


دوشنبے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نویں ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا حصہ بننا میرے لیے باعث مسرت ہے۔ پاکستان افغانستان میں ترقی وخوشحالی چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے جبکہ پاکستان خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کاوشوں میں شراکت دار ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ہمیں تشویش ہے اور افغان مسئلے کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ اس وقت افغان امن عمل اہم موڑ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے افغان عوام کے پاس تاریخی موقع ہے اور پاکستان نے افغان امن مذاکرات جاری رکھنے میں کردار ادا کیا ہے۔

کورونا سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کیسزمیں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا کی وجہ سے معیشت متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا چنیوٹ کیلئے 10 ارب کے پیکج کا اعلان

انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے کیونکہ کورونا سے دنیا بھر میں اموات ہو رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں