27 خواتین کھلاڑیوں کا ایمرجنگ کیمپ 3 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا

پی سی بی کا پی ایس ایل رپورٹ پبلک کرنے سے انکار | urduhumnews.wpengine.com

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ 27 خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ایمرجنگ کیمپ 3 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق ایمرجنگ کیمپ 3 سے 17 اپریل تک کراچی میں معین خان اکیڈمی میں لگایا جائے گا۔ ہیڈ کوچ، اسسٹنٹ کوچ ارشدخان سمیت دیگر کوچز کیمپ میں فرائض انجام دیں گے۔

پی سی بی کے مطابق کوچنگ اسٹاف کیمپ میں خواتین کرکٹرزکی صلاحیتوں اور فٹنس میں بہتری لانے کی کوشش کریگا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا ہیڈکوارٹر جزوی طور پر بند

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے ہیڈکوارٹرز میں اسٹاف کو محدود کردیا گیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں 11 اپریل تک 30 فیصد اسٹاف ڈیوٹی دے گا جبکہ 50 سال سے زائد عمر کے افسران گھروں سے کام کریں گے۔

جاری اعلامیے کے مطابق پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں مہمانوں کی آمد پرمکمل پابندی ہوگی۔ ڈیوٹی پر آنے والے کرکٹ بورڈ کے اسٹاف کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔


متعلقہ خبریں