سندھ: کورونا کیسز کی تعداد 2لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی


سندھ میں کورونا کے مزید 275 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 432 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے مزید 2 اموات ہوئیں۔ سندھ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 497 ہوگئی.

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 258 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا کے 36 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 180 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار 911 ہوگئی۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید100اموات اور 4 ہزار84نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 356 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ63 ہزار200ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد48ہزار566 ہے اور 6لاکھ278 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافہ

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار319افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار495، خیبر پختونخوا 2 ہزار319، اسلام آباد563، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 207 اور آزاد کشمیر میں 350 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 57 ہزار204، خیبر پختونخوا86ہزار44، سندھ 2 لاکھ 65 ہزار158، پنجاب 2 لاکھ 17 ہزار694، بلوچستان 19 ہزار535، آزاد کشمیر 12 ہزار549 اور گلگت بلتستان میں5ہزار16 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں


متعلقہ خبریں