پاکستان: ویکسین کی تیاری کیلیے آلات خرید لیے، افراد کی تربیت شروع


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ  اسد عمر نے کہا کہ پاکستان اپریل کے وسط تک بڑی مقدار میں کین سائنو ویکسین درآمد کرے گا۔

کورونا ایس او پیز: وفاقی وزیر اسد عمر نے صوبوں کو خط لکھ دیا


ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کین سائنو ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں پاکستان میں ہی پیک ہوں گی۔

کورونا ویکسین، 50 سال سے اوپر افراد کی رجسٹریشن شروع

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا ہے کہ ویکسین کی ڈوز بنانے کے لیے خصوصی آلات بھی خرید لیے گئے ہیں۔

پاکستان: کووڈ ویکسینیشن ‏سرٹیفیکیٹ کا اجرا شروع

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ویکسین ڈوز کی تیاری کے لیے افرادی قوت کو تربیت دی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں