پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

petrol

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اپریل سے آئندہ 15 روز کے لیے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے جس کے مطابق  پیٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی رو پے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے لیوی بڑھا دی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہ سکتی ہیں۔

اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 11 روپے 23 پیسے پیٹرولیم لیوی عائد ہے جب کہ فی لیٹر ڈیزل پر 12 روپے 74 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔


متعلقہ خبریں