بالی وڈ: اداکار اعجاز خان نے گرفتاری کو ملاقات قرار دیدیا

بالی وڈ: اداکار اعجاز خان نے گرفتاری کو ملاقات قرار دیدیا

ممبئی: بھارتی فلم اورٹی وی کے اداکار اعجاز خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کرلیا ہے۔

اس شب کی سچی کہانی جو سلمان اور ایشوریہ میں دوری کا سبب بنی

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ کے اداکار کی گرفتاری ڈرگ پیڈلر شاداب بٹاٹا کی گرفتاری کے بعد عمل میں آئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار نے اپنی گرفتاری کے بعد ذرائع ابلاغ سے مختصر بات چیت میں اپنی گرفتاری سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود چل کر آئے ہیں کیوںکہ سر نے انہیں ملاقات کے لیے بلایا ہے جب کہ ان کی گرفتاری کے لیے این سی بی اندھیری اور لوکھنڈ والا میں چھاپے بھی مار چکا تھا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق ڈرگ پیڈلر شاداب بٹاٹا کی گرفتاری کے بعد اعجاز خان کے نام کا انکشاف ہوا تھا۔

بالی وڈ کی دیپیکا پاکستانی لڑکی کی فین

ذرائع ابلاغ کے مطابق اعجاز خان آج ہی راجستھان سے ممبئی واپس لوٹے تھے جب کہ ان کی تلاش میں مختلف مقامات پہ چھاپے مارے جا رہے تھے۔

اداکار اعجاز خان بالی ووڈ کی فلموں رکت چرتر اور نائیک میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے تھے اور ٹی وی پر بھی انہوں نے متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے۔

بھارت کے ریئلٹی شو بگ باس میں وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مار پیٹ کرنے پر شہ سرخیوں میں رہے تھے۔ اعجاز خان بگ باس کے ساتویں سیزن کا حصہ رہے تھے۔

ایمیزون کی پہلی بالی وڈ فلم: ہیرو اکشے کمار ہوں گے

اعجاز خان کو اس سے قبل اس وقت بھی گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے فیس بک پر ایک متنازع پوسٹ کی تھی۔


متعلقہ خبریں