بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، عمران خان



وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام جوابی خط میں وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان پر مبارکباد پر نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کیلئے مقبوضہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے۔

پاکستان کے عوام کیساتھ خوشگوار تعلقات چاہتےہیں، نریندر مودی

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے سازگار ماحول ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف بھارتی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتا ہوں۔

خیال رہے کہ  یوم پاکستان پر بھارتی صدر اور وزیراعظم نے تہنیتی پیغامات بھجوائیں تھے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ہم ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کےعوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔

بھارتی ہیرو مودی سرکار کی کٹھ پتلیاں ؟

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں خوشگوار تعلقات کیلئے اعتماد پر مبنی دہشتگردی اور دشمنی سے پاک ماحول اہم ہے۔


متعلقہ خبریں