اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ کا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری

اسلام آباد: فائرنگ سے بچی جاں بحق، خاتون زخمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے بھرپور طریقے سے متحرک ہے۔

اسلام آباد: مزید 121 بچے کورونا وائرس سے متاثر

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے افسران نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے بارہ کہو کے علاقے کا دورہ کیا۔

ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ بارہ کہو میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انڈور کھانا کھانے کی اجازت دینے پر ریسٹورنٹس کے مالکان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شہرکے دیگر علاقوں میں 13 ریسٹورنٹس بھی سیل کیے ہیں۔

کورونا: اسلام آباد اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے، راجہ پرویز اشرف

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 17 دکانیں بند کی گئی ہیں جب کہ دو لاکھ تین ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کےمطابق اسلام آباد میں کورونا کے مزید 754 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 ہزار 178 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد: انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کو محدود کرنے کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 568 ہو گئی ہے جب کہ شہر میں کورونا مثبت کسز کی شرح 12.3 فیصد ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں