حکومت سندھ: براہ راست ویکسین خریدنے کی اجازت مل گئی

حکومت سندھ: براہ راست ویکسین خریدنے کی اجازت مل گئی

کراچی: حکومت سندھ کو وفاق نے براہ راست چین سے ویکسین خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ بات سندھ کی وزیر صحت نے بتائی ہے۔

سندھ: کورونا کیسز کی تعداد 2لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی

ہم نیوز کے مطابق سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ وفاق نے ویکسین خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ویکسین کی خریداری کے لیے 500 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ فی الوقت کورونا ویکسین کی کم خوراکوں ملنے کے باعث صوبہ سندھ میں ویکسینیشن کا عمل سست رفتاری کا شکا ہے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں صوبائی وزیر صحت نے خبردار کیا کہ اگربرطانوی وائرس سندھ آگیا توبہت لوگ متاثرہوں گے۔

کورونا ویکسین، 50 سال سے اوپر افراد کی رجسٹریشن شروع

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ سندھ میں برطانیہ سے آنے والوں کو روکا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے سندھ میں اب تک پنجاب کی طرح یہ وائرس عوام میں نہیں پھیلا ہے۔

حکومت سندھ اس سے قبل متعدد مرتبہ وفاق پر یہ الزام عائد کرچکی تھی کہ اسے براہ راست کورونا ویکسین خریدنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

پاکستان: ویکسین کی تیاری کیلیے آلات خرید لیے، افراد کی تربیت شروع

وزیراعظم عمران خان نے دو دن قبل عوام کے نام جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسری لہر برطانیہ سے آئی ہے۔


متعلقہ خبریں