سوشل میڈیا پر پابندی: ٹرمپ نے حامیوں سے رابطے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پابندی کے بعد اپنے حامیوں سے رابطہ رکھنے کے لیے اپنی ویب سائٹ لانچ کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ کا نام www.45office.com رکھا گیا ہے جس پر جا کر لوگ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

45 آفس ڈاٹ کام کے ہوم پیج پر میلانیا کے ساتھ ٹرمپ کی تصاویر آویزاں ہیں جو انہوں فوجی اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ بطور صدر اپنے دور میں متعدد تقریبات میں لی تھیں۔

ٹوئٹر  نے ڈونلڈ ٹرمپ کو معاف کرنے سے انکار کر دیا

ٹرمپ نے ہوم پیچ پر بتایا کہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے سیاسی خاندانوں کو شکست دے کر امریکہ کی تاریخ کی سب سے غیر معمولی سیاسی تحریک شروع کی اور واشنگٹن اسٹیبلشمنٹ کو شکست دیکر امریکہ کے صدر منتخب ہوئے۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر اور فیس بک کی جانب سے سابق امریکی صدر کے اکاؤنٹس کو 8 جنوری کو اس وقت مستقل بین کیا گیا تھا جب واشنگٹن میں کیپیٹل ہل میں ان کے حامیوں نے ہنگامہ آرائی کی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے

۔اسنیپ چیٹ نے بھی سابق صدر کا اکاؤنٹ لاک کردیا تھا جبکہ یوٹیوب اکاونٹ بھی معطل کردیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں