آرمی چیف سے مختلف ممالک کے سفیروں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیروں اور کینیڈین ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین سفیر، کینیڈین ہائی کمشنر اور ڈنمارک کی سفیر نے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

آرمی چیف کا راولپنڈی میں مختلف لاجسٹک ورکشاپس کادورہ

آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکی سفیروں نے خطے کے استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی جبکہ پاکستان سے سفارتی سطح پر تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان باہمی مفاد پر مبنی تعلقات اور تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں