بھارت کو پاکستان سے مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہو گا، شاہ محمود

مذاکرات، انتخابات اور تحریک، چنو کیا چاہتے ہیں؟ حکومت کو شاہ محمود کی پیشکش

فوٹو: فائل


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان سے مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہو گا۔

دوشنبے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا ،2 ایٹمی ممالک کے درمیان مسائل صرف با ت چیت سے حل ہو سکتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات شیڈول نہیں تھی، دن بھر میں اپنی ملاقاتوں میں مصروف رہا، بھارتی وزیر خارجہ اپنی معاملات میں الجھے رہے میں بھی ملاقاتوں میں مگن رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں پیش رفت ہوئی ہے، ایل او سی کے 2003 کے سیز فائر معاہدے پر عمل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نے یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا، وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کو خط کا جواب دیا ہے اور بھارتی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے خط میں امن کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن سے رہنا چاہتا ہے، امن کے لئے تصفیہ طلب مسائل کا حل نا گریز ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیان سب سے بڑا تنازعہ ہے ، 5اگست 2019 کے بھارتی اقدامات سے معاملات الجھے، بھارت جو حاصل کرنا چاہتا تھا کر نہیں پایا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک بھارت مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں ،وزیراعظم نے پہلے دن ہی بھارت کو پر امن طریقے سے مسائل حل کرنے کی دعوت دی تھی۔


متعلقہ خبریں