دبئی:3ہزار درہم سے زائد مالیت کی اشیا لانے پر پابندی


دبئی: متحدہ عرب امارات کی فیڈرل کسٹم اتھارٹی (ایف سی اے) نے ہدایات جاری کی ہیں کہ مسافر امارات میں آتے یا جاتے وقت3 ہزار درہم سے زائد مالیت کی اشیا ساتھ نہیں رکھ سکتے۔

مسافر متحدہ عرب امارات نے بیرون ملک سفر کرتے وقت اپنے ساتھ لے جانے والے سامان کی قیمت اور اس کی نوعیت کے بارے میں آگاہی ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

ایف سی اے نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا چینلز پر شائع کی جانے والی ویڈیو میں ان اشیا کے متعلق بتایا جو مسافر اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔

مسافر مندرجہ ذیل اشیا بغیر کسی ٹیکس کے سفر میں ساتھ لے جاسکتے ہیں۔

سی ڈی کے ساتھ سی ڈی پلیئر اور ریڈیو، ذاتی ویڈیو اور ڈیجیٹل کیمرا بمع ریل، مووی پروجیکشن ڈیوائسز اور متعلقہ آلات،  پورٹ ایبل موسیقی کے آلات، ٹیلی اسکوپ، ذاتی کھیل کا سامان، پورٹ ایبل کمپیوٹر اور پرنٹرز،

ایک ٹی وی، ٹیلی فون، ذاتی استعمال کیلئے ادویات، کپڑے، ٹوائلٹ رولز، ذاتی زیورات اور کیلکولیٹر۔

تاہم ، مندرجہ بالا اشیاء کو لے جانے کی شرائط ہیں۔ مسافروں کے ساتھ لائے گئے تحفے3ہزار درہم سے زیادہ نہیں ہوں گے۔

سامان اور تحائف ذاتی نوعیت کے ہونے چاہئیں تجارتی مقاصد کیلئے نہیں۔ سیگریٹ یا تمباکو کی مقدار بھی ایک حد سے تجاوز نہیں کرنی چاہیے بصورت دیگر ان پر ٹیکس عائد ہوگا۔

3ہزار درہم کی الکوحل بھی ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی لیکن اس کے لیے18 سال عمر ہونا لازمی ہے۔


متعلقہ خبریں