ہمایوں سعید کو بھارت سے شادی کی پیشکش کس نے کی ؟


اسلام آباد: پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید کو ہمسایہ ملک بھارت سے شادی کی پیشکش آ گئی۔

پاکستان کے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ہمایوں سعید پڑوسی ملک میں بھی بے حد مقبول ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر شادی کی آفر بھی آ گئی۔

ہمسایہ ملک بھارت جو پاکستان کا دشمن بھی ہے وہاں سے پی سی کریشنز نامی بھارتی ٹوئٹر خاتون صارف نے ہمایوں سعید سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کر دی۔

سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ ہمایوں سعید سے پوچھا کہ ” کیا آپ مجھے سے شادی کریں گے ؟” مجھے معلوم ہے کہ آپ پہلے سے شادی شدہ ہیں لیکن میں اپنے اس دل کا کیا کروں ؟

خاتون نے کہا کہ میرا تعلق بھارت سے ہے اور میں آپ سے محبت کرتی ہوں، میں آپ سے عمر میں 24 سال چھوٹی ہوں لیکن واقعی میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔

خاتون نے ہمایوں سعید کو کہا کہ برائے مہربانی مجھے جواب دیں کہ کیا آپ مجھے سے اگلے جنم میں شادی کریں گے ؟ اس جنم میں تو ممکن نہیں ہے۔

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا پر خاتون کو جواب دیا کہ مجھے پیار کرنے کا شکریہ۔ مگر شادی کے لیے آپ کو مجھ سے بہتر لوگ مل جائیں گے۔ انشا اللہ۔

دونوں افراد کے میسجز پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں