شہزادہ ولیم پرکشش گنجے مرد قرار

شہزادہ ولیم دنیا کے پرکشش گنجے مرد قرار

فوٹو: فائل


ہالی وڈ اداکاروں اور بڑے بڑے سیاست دانوں کے برعکس شہزادہ ولیم دنیا کے پرکشش گنجے قرار پائے ہیں۔

برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے مطابق پلاسٹک سرجری کے ادارے کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں حیران کن طور پر شہزادہ ولیم دنیا کے ’پرکشش گنجے‘ مرد قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری اور میگھن کا انٹرویو: شہزادہ ولیم کا ردعمل سامنے آگیا

مذکورہ سروے میں  انٹرنیٹ پر ’گنجے مردوں‘ کو تلاش کیے جانے سے متعلق ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

سروے کے دوران ادارے نے معروف گنجی شخصیات کو سرچ کیے جانے والے الفاظ، جملوں یا معاملوں پر ڈیٹا کا جائزہ لیا اور دیکھا کہ عوام گنجے افراد کو کن الفاظ سے سرچ کرتے ہیں۔

ادارے کے مطابق دنیا بھر میں ’پرکشش‘ لفظ کے ساتھ سب سے زیادہ برطانوی شہزادہ ولیم کو تلاش کیا گیا، اسی لیے انہیں ہی دنیا کا ’پرکشش گنجا‘ مرد قرار دیا گیا۔

سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ دنیا بھر میں شہزادہ ولیم کی انٹرنیٹ پر تلاش کے دوران ان کے نام کے ساتھ ’سیکسی‘ کا لفظ استعمال کیا گیا۔

حیران کن امر یہ ہے کہ مذکورہ فہرست میں ہالی وڈ کے پرکشش اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں نمایاں رہنے والے ڈیوائن جونسن اور ون ڈیزل آخری نمبروں پر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ولیم شیکسپیر کا کورونا کیخلاف ایکشن

فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی باکسر مائیک ٹائسن، تیسرے نمبر پر برطانوی اداکار جیسن اسٹاتھم، چوتھے نمبر پر امریکی ریپر پٹ بل اور پانچویں نمبر پر امریکی کاروباری شخصیت مائیکل جارڈن رہے۔


متعلقہ خبریں