پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کب کھیلے جائیں گے؟

فوٹو: فائل


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز جون میں کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ 

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق 20 جون تک پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کے لیے پلاننگ کی جا رہی ہے تاہم حتمی شیڈول مقامی ہوٹل کی دستیابی سے مشروط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کہاں کھیلے جائیں گے، فیصلہ ہو گیا 

مستند ذرائع نے ہم نیوز کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز یکم جون سے کرانے کا خواہشمند ہے۔ بائیو سیکیور ببل کےلیے غیرملکی کمپنی سے بات چیت آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔

معاملات طے پاگئے تو 25 مئی سے بائیو سیکیور ببل بننے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، 25مئی سے زیادہ تر غیرملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کا امکان ہے۔

قبل ازیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز پاکستان میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاکستان میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پی سی بی کے دفاتر بند ہونے کے باعث اجلاس کا آن لائن انعقاد کیا گیا تھا۔ ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران لیگ مکمل کرانے کے لیے مختلف وینیوز زیرِ غور رہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا: پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں اسٹاف کو محدود کردیا گیا

اجلاس میں پی ایس ایل کے خسارے، بائیو سیکیور ببل بریک ہونے کے معاملے اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ 


متعلقہ خبریں