وسیم اکرم کی نیکر پہنے ماضی کی تصویر وائرل


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم اپنے شوہر کی ماضی کی تصویر دیکھ کر ششدر رہ گئیں۔

شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر حیرانگی اور ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے پر لکھا کہ آج صبح جب میں نے ٹوئٹر چیک کیا تو پہلی بار اپنے شوہر کو ایسے دیکھا، کیا یہ ٹھیک ہے۔

وسیم اکرم کی تصویر بھارتی پریزینٹر اور کمنٹیٹر گوتھم بھیمانی نے ٹوئٹر پر شیئر کی۔ گوتھم بھیمانی نے وسیم اکرم کی تصویر شیئر کرتے ہوئےا سے پسندیدہ یادگار قرار دیا۔

گوتھم بھیمانی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ یہ میری اور وسیم اکرم کی پہلی ملاقات تھی جب پاکستانی اور بھارتی ٹیم نے پول میں ہولی کھیلی۔

بعد ازاں شنیراکرم نے محضوظ ہوتے ہوئے کہا کہ پورے جہاں میں ڈھنڈورا ہے اور بیوی کو سب سے آخر میں خبر ہو رہی ہے۔ انہوں نے شراررتی انداز میں کہا کہ بہت کیوٹ تصویر ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے اہلیہ شنیرا کے اپنی تصویر پر اعتراض پر وضاحت دی۔ وسیم اکرم نے لکھا یہی اب نارمل ہے۔

وسیم اکرم نے ٹویٹ کیا  ’بیگم نیو نارمل یعنی نیا طرزعمل یہی ہے۔‘


متعلقہ خبریں