‘مریم صفدر دوبارہ سائلنٹ موڈ پر ہیں‘

فائل فوٹو


وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر دوبارہ سائلنٹ موڈ پر ہیں اور کسی بھی نیٹ ورک کے کوئی سگنل نہیں آ رہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی نئی سفارت کاری کی کوشش عروج پر ہے کہ طبیعت بہت خراب ہے، علاج کے لئے لندن جانا چاہتی ہوں لہٰذا انہیں جانے دیا جائے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جواب ایک ہی ہے لوٹا ہوا مال واپس کریں اس کے بعد جہاں جانا ہے جائیں۔  کسی بھی صورت NRO نہیں ملے گا۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا تھا کہ سیاسی بیمار لوگوں کو اللہ ہدایت عطا فرمائے۔

یہ  بھی پڑھیں: شہباز گل کی اپوزیشن کیلئے بری خبریں

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ اللہ تعالیٰ تمام بیماروں کو جلد سے جلد صحتیاب کرے اور وہ اپنے ہوں یا پرائے اللہ سب کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

شہباز گل نے کہا کہ ایسے لوگ جو سیاسی بیمار ہیں اور جو اپنی ہزیمت سیاسی شکست کی شرمندگی سے بچنے کے لیے جعلی اور جھوٹی بیماری کا دعویٰ کر کے منظر عام سے غائب ہو رہے ہیں اللہ ان کو ہدایت عطا فرمائے۔


متعلقہ خبریں