کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی: اسلام آباد ایئرپورٹ کے 23 ملازمین کو جرمانہ

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی: اسلام آباد ایئرپورٹ کے 23 ملازمین کو جرمانہ

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر کام کرنے والے مخلتف اداروں کے 23 ملازمین کو جرمانہ کیا گیا ہے۔ ملازمین کو ماسک نہ پہننے پر 500 روہے فی کس جرمانہ کیا گیا۔

اس حوالے سے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی فلائٹ لیفٹینٹ خاقان مرتضی کی ہدایات پر سی اے اے نے ایئر پورٹس پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پر ماسک نہ پہننے اور سماجی پابندی کا خیال نہ رکھنے والے مختلف محکموں کے ملازمین کے خلاف کارروئی کی گئی۔

کورونا ایس او پیس پر مکمل طور پرعمل درآمد کروانے کے حوالے سے ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹ سروسز عامر محبوب نے ملک بھر کے ایئرپورٹ منیجرز کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ کی۔

مزید پڑھیں: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سی اے اے کا غیر ملکی ایئر لائن کو جرمانہ

آن لائن اجلاس میں میں تمام ملکی ایئرپورٹ منیجرز کو کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مسافروں، عملے، ملاقاتیوں سمیت تمام افراد کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا گیا۔

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی فلائٹ لیفٹینٹ خاقان مرتضی کی ہدایات پر اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور سمیت تمام ملکی ایئرپورٹس پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے کرسیوں کو مناسب فاصلے پر رکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں