آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری بابر اعظم کی ترقی


لاہور: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار رکھی ہے اور او ڈی آئی باؤلرز رینکنگ میں قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر کا نواں نمبر ہے۔

ٹیسٹ باوَلنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کم انز کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارتی لیگ اسپنر روی چندر اشوین دوسرے، نیوزی لینڈ کے جیل ویگنر تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی باؤلرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے اور افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ایشٹن ایگر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی باولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلی پوزیشن جبکہ افغانستان کے مجیب الرحمان دوسری اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا۔


متعلقہ خبریں