وزیر اعلیٰ سندھ کی 2 ہفتوں کیلئے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز

وزیر اعلیٰ سندھ کا بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

فوٹو: فائل


وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر 2 ہفتوں کیلئے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے حساب سے ہم اُسی جگہ پر ہیں جہاں گزشتہ سال تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے 2 ہفتوں کیلئے صوبوں کے درمیان ٹرانسپورٹ بند کی جائے، ٹرانسپورٹ بند ہونے سے لوگوں کی آمد و رفت رک جائے گی۔

مراد علی شاہ نے اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹ جاری رکھنے اور ایس او پیز کے تحت تجارتی مراکز کھلے رکھنے کی بھی تجویز دی۔

این سی سی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کی تجویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔


متعلقہ خبریں