جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کا فوٹو شوٹ


جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فوٹو شوٹ کرایا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھلاڑیوں کے فوٹو شوٹ سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑی مخصوص پوز بنا کر اپنی تصاویر بنوا رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ افریقا کے دوران تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، ایک روزہ سیریز کا آغاز 2 اپریل سے ہوگا۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا روانگی سے قبل پاکستان میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کرونا ٹیسٹ ہوئے تھے، جو منفی آئے تھے جس کے بعد ہی قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے لئے اڑان بھری تھی۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ سے سیریز کے بعد پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے زمبابوے جائے گی۔


متعلقہ خبریں