اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی


آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے جب کہ گھریلوسلنڈر 166 روپے 33 پیسے سستا کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 145 روپے 64 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ فروری میں ایل پی جی کی قیمت 159 روپے 74 پیسے فی کلو تھی۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے سے زائد اضافہ کر دیا

اس کے علاوہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1718 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ فروری میں ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 1884 روپے 92 پیسے کا تھا۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کااطلاق اپریل 2021 کے لیے ہو گا۔


متعلقہ خبریں