پمز اسپتال میں داخل کورونا پازیٹیو نومولود بچہ صحت یاب

پمز اسپتال میں داخل کورونا پازیٹیو نومولود بچہ صحت یاب

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں داخل کورونا وائرس سے متاثرہ نومولود بچہ صحت یاب ہوگیا ہے۔

پمز ذرائع کے مطابق کوورونا سے متاثرہ نومولود بچہ مکمل صحت یاب ہو گیا۔ کورونا وائرس کا شکار بچہ ایک ہفتے سے زائد اسپتال میں زیر علاج رہا۔ کورونا سے صحت یاب نومولود کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نومولود بچے کی ماں بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی تھیں، جن سے کورونا وائرس بچے کو منتقل ہو گیا تھا۔ پمز اسپتال کے مطابق نومولود کو چند روز تک آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی کڑی نگرانی میں بچہ پوری طرح صحت یاب ہوگیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد زعیم ضیاء کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 178 ہے۔ کورونا کے کل 216 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر اعلاج ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد زعیم ضیاء کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 568 ہوگئی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے مختلف اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے 7 سو 10 بیڈ مختص کئے گئے ہیں۔ اس وقت 392 بیڈ مختلف اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق کورونا مریضوں کیلئے 105 وینٹیلیٹرز مختص کیے گیے ہیں۔ 54 وینٹیلیٹرز اس وقت کورونا مریضوں کے زیر استعمال جبکہ 51 مزید دستیاب ہیں۔


متعلقہ خبریں