اسپوتنک لگوانے والوں کیلیے انتباہ: ووڈکا کا استعمال محدود کریں

اسپوتنک لگوانے والوں کیلیے انتباہ: ووڈکا کا استعمال محدود کریں

ماسکو: روس کی کورونا سے بچاؤ کے لیے تیار کردہ ویکسین اسپوتنک وی 5 کی ڈوز لگوانے کے بعد ووڈکا کا استعمال محدود کردیں تاکہ وہ اثر انداز ہوسکے اور فائدہ مند ثابت ہو۔ یہ انتباہ روسی ویکسین لگوانے والوں کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ: براہ راست ویکسین خریدنے کی اجازت مل گئی

گمیلیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (Gamaleya Research Institute) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر روسی چاہتے ہیں کہ انہیں لگائی جانے والی اسپوتنک وی 5 اثر انداز ہو اور ان کے لیے مؤثر ثابت ہو تو انہیں چاہیے کہ ایک دن میں ڈیڑھ شاٹ سے زیادہ ووڈکا استعمال نہ کریں۔

ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ الیگزینڈر گینسبرگ جنہوں نے کورونا ویکسین اسپوتنک وی 5 تیار کی ہے، کا کہنا ہے کہ اگر جسم میں شراب (الکوحل) کی مقدار زیادہ ہو تو مدافعتی نظام کے خلیے ضر ب لگانا چھوڑ دیتے ہیں جب کہ انٹی باڈیز کی تیاری کے لیے خلیوں کا ضرب لگانا ضروری ہے تاکہ وہ تعداد میں اضافہ کرسکیں۔

روسیوں میں ووڈ کا قومی مشروب کے طور پرپی جاتی ہے اور روسی سب سے زیادہ ووڈکا اور کافی کا استعمال کرتے ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی کم عمری سے ہی ووڈکا کا استعمال شروع کردیتے ہیں جو ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی جانب سے چند سال قبل شائع ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ووڈکا کے بے پناہ استعمال کے باعث روسیوں کی عمر بھی کم ہونے لگی ہے۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کردہ اسپوتنک وی 5 ویکسین لگوانے والوں کو ابتدا ہی میں مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ کم و بیش آئندہ دو ماہ تک ووڈکا کا استعمال نہ کریں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روسیوں کے لیے یہ انتباہ ایک مرتبہ پھر اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب روس نے جانوروں کے لیے تیار کی جانے والی کورونا ویکسین کا اندراج کیا ہے۔

حج اور عمرہ کرنا ہے تو کورونا ویکسین لگوالیں

روس میں جانوروں کے لیے تیار کی جانے والی دنیا کی پہلی کورونا ویکسین کا نام کارنیواک کو(Carnivac-Cov) رکھا گیا ہے۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک سال کے اندر جب ہم لوگو ویکسین کا استعمال کرنے کے بعد بہتر ہو جائیں گے اور انسانیت کی حفاظت کے قابل ہوں گے تو اس وقت تک ہمارے  جانور شدید متاثر ہو چکے ہوں اور بطور خاص پالتو جانور تو بہت زیادہ متاثر ہوں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی یہ نہیں چاہے گا کہ اس کے پالتو جانور کورونا وائرس کا شکار ہوں تو اس کے لیے ضروری ہے کہ ان کی ویکسین بھی تیار کی جائے تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق کارنیواک کو، کو فیڈرل سینٹر برائے اینیمل ہیلتھ نے تیار کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق فیڈرل سروس فار اینیمل ہیلتھ  (Federal Centre for Animal Health) کے سربراہ کونسٹنٹن کا کہنا ہے کہ یہ جانوروں کے لیے دنیا کی پہلی اور فی الحال واحد کورونا وائرس کی ویکسین ہے۔

پاکستان: ویکسین کی تیاری کیلیے آلات خرید لیے، افراد کی تربیت شروع

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمام آزمائشی ویکسی نیشن جانوروں پر 100 فیصد کارآمد ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن جانوروں کو ویکسین دی گئی ان کی باڈیز نے اینٹی باڈیز تیار کیں۔


متعلقہ خبریں