بوم بوم آفریدی کی تصویر کی دھوم


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کا وال پیپر شیئر کیا ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی نے کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد  جشن مناتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں کھڑے ہیں جب کہ اس کے پیچھے آفریدی ہیلمٹ پہنے ہوئے بھی دکھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاک بھارت سیریز کی خبروں سے متعلق شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ اسپورٹس ہی ایک ایسی چیز ہے جو دونوں ممالک کے مابین تلخیوں کو دور کرسکتی ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سیریز دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

سابق کپتان نے کہا کہ کھیل اور سیاست کو ہمیشہ الگ الگ ہی رکھنا چاہیے، کرکٹ ہی ایک بڑا ذریعہ ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات اچھے ہوسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں