پنجاب: کورونا سے مزید 46 اموات، 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ


پنجاب میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا سے46 اموات جب کہ 2 ہزار698 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 363 جب کہ صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار 562 ہو گئی۔

کورونا وائرس: پاکستان میں4ہزار757نئےکیسز،78 اموات رپورٹ

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 78 اموات اور 4 ہزار 757 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا کی تیسری لہر کے دوران پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح10.8فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار434 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار957 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد50ہزار397 ہے اور 6لاکھ3ہزار126 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں