بچوں کے لیے ہماری ویکسین 100 فیصد مؤثر ہے، فائزر کا دعویٰ


امریکہ کی دوا ساز کمپنی فائزر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کورونا ویکسین 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کی حفاظت کے لئے 100 فیصد موثر ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ 12 اور 15 سال کی عمر کے بچوں کے تیسرے ٹرائل میں ویکسین نے 100 فیصد افادیت اور مضبوط اینٹی باڈیز دکھائی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹرائل میں 2 ہزار سے زائد بچوں کو شامل کیا گیا تھا۔

کورونا وائرس: امریکا میں فائزر ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری

کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک طویل عرصے تک ویکسین کو عوامی طور پر استعمال کیا جاتا ہے تو اس کی افادیت 100 فیصد نہیں رہتی۔

کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کو Herd immunity حاصل کرنے کے لیے 18 سال سے کم عمر بچوں جو کہ آبادی کا 23 فیصد حصہ بنتے ہیں، کو کورونا ویکسین جلد دینا ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق ابھی تک امریکہ میں کورونا سے متاثر ہونے والوں میں 12 فیصد 18 سال سے کم عمر بچے شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں