باہر نہیں جاؤنگی، یہیں رہ کر حکومت کا علاج کرونگی: مریم نواز

باہر نہیں جاؤنگی، یہیں رہ کر حکومت کا علاج کرونگی: مریم نواز

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں ہے۔

مریم نواز کی خرابی صحت، ڈاکٹر عدنان لندن سے لاہور پہنچ گئے

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔

سابق وزیراعطم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ چند دن بیمار کیا ہوئی، کانپتی لرزتی حکومت کو امید ہوگئی کہ شاید مریم علاج کروانے باہر جانے لگی ہے۔

مریم نواز کی طبیعت ناساز، کورونا رپورٹ منفی آگئی

ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آپ کی امیدوں پر پانی پھیرنے کے لیے بتا دوں کہ مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ مریم ادھر بیٹھ کر آپ کا علاج جاری رکھے گی انشاءاللّہ۔

آمر کی پیداوار نیب اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے، شاہد خاقان

مریم نواز کی طبیعت گزشتہ چند روز سے ناساز ہے جس کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں۔


متعلقہ خبریں