آسٹریلیا: دلکش تصاویر بنانی ہیں تو گلابی پانی والی جھیل پہ آئیں

آسٹریلیا: دلکش تصاویر بنانی ہیں تو گلابی پانی والی جھیل پہ آئیں

میلبرن: دنیا کے دیگر ممالک کے لوگوں کی طرح آسٹریلیا کے باشندے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی خوبصورت تصاویز لگانے کے لیے سحر انگیز مقامات کی تلاش میں دیوانہ وار گھومتے ہیں لیکن اب ان کی تلاش ایک ایسے مقام پہ جا کر ٹھہر گئی ہے جو طویل عرصے تک ان کی نگاہوں سے پوشیدہ تھا مگر اپنی دلکشی میں ثانی نہیں رکھتا ہے۔ 

ناسا نے مریخ کے ریتلے ٹیلوں کی تصاویر جاری کر دیں

شاید! یہی وجہ ہے کہ ااسٹریلیا کے باشندے جوق در جوق میلبرن کے ایک صنعتی علاقے کا رخ کررہے ہیں جہاں گلابی پانی سے بھری ہوئی حسین جھیل ان کے لیے دیدہ و دل فرش راہ کیے ہوئے ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آج کل سینکڑوں لوگوں کی آمد کا مرکز ویسٹ گیٹ پارک میں سی بی ڈی سے 20 منٹ کی دوری پر واقع دلکش جھیل ہے جہاں لوگ اپنی خوبصورت تصاویر اتارتے اورسیلفیاں لے کر انہیں سوشل میڈیا پہ شیئر کرکے داد سمیٹتے ہیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق حیرت انگیز جھیل مشہور ہٹ لگون سے ملتی جلتی ہے جو پرتھ کے شمال میں چھ گھنٹے کی دوری پر واقع ہے۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق لیکن اب میلبرن میں رہنے اور وہاں آنے والے لوگوں کے دلوں میں ہلچل مچا دینے والی گلابی پانی کی جھیل بالکل ہی نزدیک آگئی ہے۔

۔۔۔ لیکن! ٹھہریے، اگر آپ اس خوبصورت جھیل کا حسین نظارہ کرنا چاہتے ہیں اور وہاں جانے کا پروگرام ترتیب دے رہے ہیں تو ذہن میں رکھیں کہ ہمہ وقت ایک جیسا خوبصورت منظر آنکھوں کو خیرہ کرنے کے لیے موجود نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کا انحصار مختلف چیزوں پر ہوتا ہے۔

یومِ پاکستان: مہوش حیات نے ماضی کی حسین یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

گلابی پانی والی جھیل کی سحرانگیزی دراصل نمک کی دستیابی، سورج کی مناسب روشنی، مناسب درجہ حرارت اور کم بارش کی آمیزش سے مل کر بنتی ہے اور رنگوں کا ایسا حسین امتزاج تشکیل پاتا ہے کہ بے ساختہ نگاہیں عش عش کر اٹھتی ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق دسمبر 2012 میں سب سے پہلے اے بی سی ویسٹ گیٹ جھیل گلابی ہوئی تھی اور اس کے بعد سے ہر موسم گرما میں تقریبا گلابی ہوجاتی ہے۔ عموماً یہ دلکش نظارہ صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کے درمیانی عرصے میں دیکھنے کو ملتا ہے۔

جھیل کی تصاویر اور وہاں لی جانے والی سیلفیاں سوشل میڈیا پہ بہت مقبول ہیں۔ ایک خاتون کے مطابق انہوں نے گزشتہ موسم گرما میں تصاویر کھینچی تھیں جو اپنی خوبصورتی میں بے مثال ہیں۔

اخبار کے مطابق ایک اور شخص نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فطرت کبھی بھی مجھے حیرت میں ڈالنے سے باز نہیں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں دیکھنے کی سب سے بہترین جگہ ہے۔

کورونا وائرس کا خوف، انگلینڈ کے کھلاڑیوں پر سیلفی بنانے، ہاتھ ملانے پر پابندی عائد

دلچسپ امر ہے کہ ایک رہائشی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے یہاں مقیم ہیں لیکن یہ جھیل ان کی نگاہ سے اب تک پوشیدہ تھی۔


متعلقہ خبریں