عثمان مختار شادی کے بندھن میں بندھ گئے


ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل’انا‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکارعثمان مختار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

اداکار نے اپنی شادی کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے آج زنیرا انعام سے ایک مختصر تقریب میں شادی کر لی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی 2 اپریل کو طے تھی تاہم کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سےانہوں نے آج ہی سادگی سے شادی کر لی ہے۔

عہد وفا کے ’ملک شاہ زین‘ اور ’شہریار‘ نوجوانی میں کیسے دکھتے تھے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شادی سے قبل کورونا ٹیسٹ بھی کرائے اور شادی کی تقریب میں تمام ایس او پیز کا بھئ خیال رکھا۔

عثمان مختار نے تصاویر کے کیپشن میں اپنی اہلیہ کو پیار بھرے پیغام میں مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ زنیرا انعام شکریہ مجھے دنیا کا خوش قسمت ترین آدمی بنانے کے لیے۔

اداکار عثمان مختار نے نیمل خاور کیساتھ رشتے کی وضاحت کردی

انہوں نے لکھا کہ بہت عرصے بعد مجھے اتنی بڑی خوشی نصیب ہوئی ہے۔ آپ ہمیشہ میرے مشکل وقتوں میں میرے ساتھ کھڑی رہی اور میری خوشی کے لمحات کو بھی اپنی موجودگی سے دوبالا کیا۔


متعلقہ خبریں