اسپتالوں سے ویکسین چوری ہوئی یا ضائع؟ انکوائری شروع، ایم ایس معطل

جہاز، ٹرین اور میٹرو بس میں سفر کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے دو اسپتالوں سے کورونا ویکسین کے ضائع یا ان کے غائب ہونے کی شکایات ملنے کے بعد انکوائری شروع کردی گئی ہے جب کہ ایک اسپتال کے ایم ایس کو معطل کیا گیا ہے۔

بچوں کے لیے ہماری ویکسین 100 فیصد مؤثر ہے، فائزر کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شکایات موصول ہونے کے بعد دونوں اسپتالوں کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ اسپتال میں کورونا ویکسین ضائع ہونے کی انکوائری مکمل ہو نے کے بعد ایم ایس کو معطل بھی کر دیا گیا ہے۔

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے خلیجی اخبار سے بات چیت میں کہا ہے کہ دو اسپتالوں سے کورونا ویکسین چوری یا ضائع ہونے کی شکایات ملی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی صوبائی وزیر صحت کے مطابق ہمیں جیسے ہی شکایات موصول ہوئیں ہم نے اسی وقت انکوائری شروع کر دی۔

پاکستان: ویکسین کی تیاری کیلیے آلات خرید لیے، افراد کی تربیت شروع

انہوں نے بتایا کہ ایک ہسپتال کی انکوائری رپورٹ آنے کے بعد اس کے ایم ایس کو معطل کر دیا گیا ہے جب کہ سروسز ہسپتال میں بھی اسی طرح کی شکایات سامنے آئی ہیں لیکن ابھی انکوائری مکمل نہیں ہوئی ہے۔

خلیجی اخبار کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اگر شکایات درست ثابت ہوئیں تو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی تاہم ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ شکایت بنیادی طور پر ویکسین چوری ہونے سے متعلق ہے یا ضائع ہونے سے متعلق ہے۔

اردو نیوز کے مطابق ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہزار سے پندرہ سو تک خوراکوں کے غائب و خراب ہونے کے بارے میں انکوائری کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی اس واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ویکسین چوری ہوئی یا خراب ہوئی؟ دونوں صورتوں میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

حج اور عمرہ کرنا ہے تو کورونا ویکسین لگوالیں

وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کورونا ویکسین کے ریکارڈ کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ کورونا ویکسین کا غائب یا خراب ہونا ناقابل برداشت ہے۔


متعلقہ خبریں