سندھ: ماحول دوست بائیو گیس پر مبنی بسیں لانے کا فیصلہ

سندھ: ماحول دوست بائیو گیس پر مبنی بسیں لانے کا فیصلہ

کراچی: حکومت سندھ نے ماحول دوست بائیوگیس پر مبنی بسیں بھی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے گزشتہ روز شہر قائد میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کیا گیا تھا۔

کراچی: پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا گیا

ہم نیوز کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت بی آر ٹی ریڈ لائن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ، سی ای او کراچی ماس ٹرانز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں حکومت سندھ نے الیکٹرک بسوں کے بعد ماحول دوست بائیوگیس پر مبنی بسیں لانے کا فیصلہ کیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی بس منصوبے پر 250 بسیں ماحول دوست توانائی بائیو گیس پر چلیں گی۔

الیکٹرک بس: فواد چودھری کی حکومت سندھ اور وزیراعلیٰ کو مبارکباد

چیف سیکریٹری نے اجلاس کو بتایا کہ اس سلسلے میں لانڈھی کیٹل کالونی میں بائیوگیس پلانٹ بنایا جائے گا جہاں سے بسوں کے لیے 11 ٹن کمپریسرڈ بائیو گیس فراہم کی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی ملیر ہالٹ سے براستہ یونی ورسٹی روڈ نمائش تک چلے گی۔

حکومت سندھ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔ افتتاح صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ نے کیا تھا۔

کراچی کی الیکٹرک بس کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں ؟

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے الیکٹرک بس کے افتتاح پر حکومت سندھ اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو مبارکباد بھی پیش کی تھی۔


متعلقہ خبریں