لاہور: کورونا مریض جہاز میں بیٹھ گیا، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

لاہور: کورونا مریض جہاز میں بیٹھ گیا، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

لاہور: ایئرپورٹ پر انتظامی افسران اور اہلکاروں کی اس وقت دوڑیں لگ گئیں جب عالمی وبا قرار دیے جانے والا کورونا وائرس کا متاثر ایک مریض جہاز میں بیٹھ گیا۔

کراچی: اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئےصرف215بستر رہ گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے نجی ایئرلائن کی پرواز 412 کے ذریعے کورونا متاثر مریض شارجہ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق متعلقہ حکام کو جیسے ہی صورتحال کا علم ہوا تو انہوں نے ہنگامی  بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے جہاز میں بیٹھے ہوئے مسافر کو اتارا اور اسے متعلقہ میڈیکل ٹیم کے سپرد کیا۔

مجھے کورونا ہے،جلدی بیان ریکارڈ کرلیں: نیب گواہ کے بیان پر عدالت میں کھلبلی

میڈیا رپورٹس کےمطابق کورونا مریض کو محکمہ صحت پنجاب کے حوالے کرنے کے بعد ایئرپورٹ پر انتظامات مزید سخت کردیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ آخر کورونا کا مریض جہاز تک کیسے اور کیونکر پہنچا؟ اور پھر یہ کہ اس کےمتعلق حکام کو کیسے علم ہوا؟ ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام اس حوالے سے تفتیش بھی کررہے ہیں۔

اسلام آباد: بچوں اور نوجوانوں میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں بھی اس وقت گزشتہ دنوں کھلبلی مچ گئی تھی اور انتظامی افسران کی دوڑیں لگ گئی تھیں جب نیب گواہ نے معزز جج کے سامنے کہا تھا کہ اس کا بیان جلدی لے لیا جائے کیونکہ وہ کورونا کا مریض ہے۔


متعلقہ خبریں