داعش نے موزمبیق کے شہر پر قبضہ کرلیا

داعش نے موزمبیق کے شہر پر قبضہ کرلیا

پالما: موزمبیق کے شہر پالما پر انتہا پسند دہشت گرد تنظیم داعش نے قبضہ کرلیا ہے۔ یہ دعویٰ  دہشت گرد تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہے۔

داعش اور بھارت کے روابط بے نقاب

عالمی ذرائع ابلاغ کےمطابق دہشت گرد تنظیم داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پالما شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

مؤقر نشریاتی ادارے نیوز 24 کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش نے گزشتہ بدھ کو پالما پر حملہ کیا تھا اوراب اس نے شہر پر مکمل طور پر قابض ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کےمطابق موزمبیق کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے گیس کے ذخائر کے حامل چھوٹے سے شہر پالما پر حملہ کر دیا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

القاعدہ اور داعش کو امریکہ نے پیدا کیا، ایرانی صدر

نیوز 24 اور سی این این سمیت دیگر عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے بعد مقامی باشندوں نے بہت بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے باشندے پیدل چل رہے ہیں، گاڑیوں پر سفر کر رہے ہیں، سمندری راستے کا انتخاب کررہے ہیں اور یا یہ کہ انہیں جو بھی ذرائع آمد و رفت میسر آرہے ہیں اس کے ذریعے نقل مکانی کر رہے ہیں۔

نقل مکانی کرنے والے زیادہ تر بے سر و سامان ہیں اور صرف اپنی جانیں بچا کر بھاگنے میں عافیت محسوس کر رہے ہیں۔

داعش، القاعدہ، طالبان اور دیگر تنظیموں کے 88 سے زائد دہشت گرد عناصر پر پابندیاں عائد

موزمبیق میں گیس کے ذخائر سے مالا مال پالما شمالی علاقے میں واقع  ساحلی شہر ہے۔ فرانس کی ٹوٹل کمپنی کی اس علاقے میں اہم تنصیبات ہیں۔


متعلقہ خبریں