لاہور سے لندن اب صرف ایک گھنٹے میں


لاہور سے لندن جانے کیلئے فی الحال تقریبا9 گھنٹے کا وقت لگتا ہے، لیکن فلوریڈا میں واقع سپرسونک جیٹ فرم ایریون ایک ایسا جیٹ بنانے پر کام کر رہی ہے جو لاہور سے لندن تک کا سفر صرف ایک گھنٹے میں طے کر سکے گا۔

اس جہاز میں ابتدائی طور پر50 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ اس جہاز کو ماحول دوست بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

ایرون کے چیئرمین ، صدر اور سی ای او ، ٹام وائس کا کہنا ہے ہم ایسا جہاز تیار کرنا چاہتے ہیں جو مسافروں کو تین گھنٹوں کے دوران دنیا کے کسی بھی حصے میں پہنچا سکے۔

انہوں نے کہا ہم ٹیکنالوجی کی مدد سے عالمی نقل وحمل میں انقلاب لانا چاہتے ہیں لیکن اس کیلئے وقت اور کافی سرمایا درکار ہوگا۔

فرم نے جدید ترین عالمی مرکز بھی بنایا ہے طیارے کی تیاری، تجربہ ، تخصیص کی جائے اور بالآخر 2027 میں پیش کیا جائے گا۔ ایرین پارک 300 جیٹ طیارے تیار کیے جائیں گے۔

ٹام وائس نے ڈیلی میل کو بتایا کہ ایرون پارک ایرو اسپیس ڈیزائن ، ریسرچ اور مینوفیکچرنگ کے لئے مکمل طور پر مربوط کیمپس ہوگا۔ 

ہمارے پاس پورے طیارے کی جگہ کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ فلائٹ ٹیسٹ ہیڈ کوارٹر بنانے کے لئے ہر چیز موجود ہوگی۔

مسٹر وائس نے بتایا کہ یہ پارک 110 ایکڑ سے زیادہ پر محیط ہوگا ، اور عمارتیں صرف 20 ملین مربع فٹ پر محیط ہوں گی ، جس کا سائز فٹ بال کے 14 میدانوں کے برابر بنتا ہے۔


متعلقہ خبریں