پنجاب میں تاریخ ساز ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، فردوس عاشق اعوان

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں تاریخ ساز ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ دو نئی نہریں جلالپور کینال سسٹم اور تھل کینال سسٹم منصوبوں کاحصہ ہے جبکہ چوبارہ سیکشن، 7 اکنامک زونز، 12 نئے اسپتال منصوبوں میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں 12 نئی یونیورسٹیز، ایک ہزار کلومیٹر فارم ٹو مارکیٹ روڈز اور ایک ہزار اسکول لائبریرز بھی شامل ہیں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ایک ہزار سائنس لیبز بھی ترقیاتی منصوبوں کے حصے میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید98 اموات

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کےتمام خاندانوں کو 7 لاکھ سے زائد مالیت کی ہیلتھ انشورنس کی فراہمی ایسے منصوبے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے منصوبے قرض کی صورت میں قوم پر بوجھ بن چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں