رحمان ملک کی عوام سے چینی چھوڑنے کی اپیل

رحمان ملک کی عوام سے چینی چھوڑنے کی اپیل

سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چینی کا استعمال ترک کر دیں۔

انہوں نے بھارت سے چینی منگوانے کے فیصلے پراحتجاجاً خود بھی چینی کا استعمال ترک کرنے کا اعلان کیا۔

خیال رہے گزشتہ روز حکومت پاکستان نے بھارت سے تجارتی تعلقات بحال کرتے ہوئے چینی اور کپاس درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے نجی سیکٹر کو اجازت دی ہے کہ وہ30 جون تک بھارت سے چینی منگوا سکتے ہیں۔ حکومت نے مقدار کا تعین نہیں کیا۔

اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ  ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود بھارت سے چینی کی درآمد لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ بھارت سے چینی درآمد کرنے کے فیصلے پر بطور احتجاج چینی استعمال نہیں کروں گا۔ رحمان ملک نے عوام سے اپیل کی کہ حکومتی فیصلے کے خلاف بطور احتجاج تمام پاکستانی چینی استعمال نہ کریں۔

 


متعلقہ خبریں