سعودی عرب: لاؤڈ اسپیکر کی صرف شرعی مقاصد کیلئے اجازت

سعودی عرب: لاؤڈ اسپیکر کی صرف شرعی مقاصد کیلئے اجازت

فوٹو: فائل


سعودی عرب وزیر برائے مذہبی امور عبدالطیف الشیخ نے کہا ہے کہ ملک بھر کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر شرعی مقاصد کی تکمیل کی حد تک استعمال کیے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ 

سعودی عرب کی مساجد میں لاوَڈ ا سپیکرز کے استعمال کے لیے قواعد و ضوابط جاری کیے گئے ہیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق مینار کی صورت میں مسجد کے باہر 4 اسپیکر پر ہی اکتفا کیا جائے اور مساجد کے اندر گونج پیدا کرنے والے اسپیکر بند کر دئیے جائیں۔

وزیراعظم جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، مولانا طاہر اشرفی

عبداللطیف الشیخ نے یہ بھی کہا ہے کہ رمضان المبارک میں لاوَڈ اسپیکرز کا غلط استعمال نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب نے اپنی قومی کرکٹ ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس بات کا انکشاف خلیج کے ممتاز انگریزی اخبار نے کیا ہے۔

انگریزی اخبار کی  رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی ایف) کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشال السعود نے واضح طور پر کہا ہے کہ سعودی عرب نے  نیشنل کرکٹ ٹیم بنانے پرنظریں مرکوز کرلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وژن 2030 کے تحت کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا جس کے تحت مسابقتی قومی کرکٹ ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

بھارت، پاکستان میں کشیدگی کو کم کرنیکی کوشش کر رہے: سعودی عرب

عرب دنیا کے مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت نوجوانوں کو کھیلوں اور دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے گا۔

شہزادہ سعود بن مشال السعود نے اس ضمن میں مؤقف اپنایا ہے کہ سعودی عرب میں ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے 80 لاکھ سے زائد شہری موجود ہیں اور یہ زیادہ تر ان ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جہاں کرکٹ نہایت مقبول کھیل ہے۔


متعلقہ خبریں