مشہور موسیقار اور گلوکار بپی لہری کو بھی کورونا ہو گیا

مشہور موسیقار اور گلوکار بپی لہری کو بھی کورونا ہو گیا

نئی دہلی: مشہور موسیقار اور گلوکار بپی لہری کو بھی کورونا ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور گلوکار بپی لہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکار کو ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ بپی لہری میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد ان کا ٹیسٹ کرایا گیا تو بدقسمتی سے وہ مثبت آیا۔

بپی لہری کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا کا شکار

گلوکار کے ترجمان نے کہا ہے کہ بپی لہری نے اپیل کی ہے جو لوگ حالیہ دنوں میں ان کے ساتھ رہے ہیں وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ لازمی کروا لیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اس سے قبل بھارتی اداکار عامر خان، رنبیر کپور، فاطمہ ثنا شیخ سمیت دیگر بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں