فنانس آرڈیننس:اسپیکر نے حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی بنا دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد:  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فنانس آرڈیننس کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی بنادی ہے۔

فنانس آرڈیننس منظوری کے حوالےسےحکومت اوراپوزیشن کی یہ مشترکہ کوشش ہے۔ فنانس آرڈیننس پراپوزیشن کےاعتراضات تھے۔

اسپیکرنے8 رکنی مشترکہ کمیٹی بنا دی ہے جس میں دونوں فریقین کا موقف سننےکےبعدآرڈیننس لانے یا نہ لانے کا فیصلہ ہوگا۔

کمیٹی میں بابراعوان، حماد اظہر، احسن اقبال، ایازصادق، پرویزاشرف، نویدقمراوردیگرشامل ہیں۔ کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس کل 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ڈاکٹربابراعوان نے کہا ہے کہ قانون سازی کے حوالےسے یہ بڑا بریک تھرو ہے۔ کمیٹی کا مقصد ہے شورشرابے، گالی گلوچ سے ہٹ کر قانون سازی کی جائے۔

 


متعلقہ خبریں