وزیر اعلیٰ پنجاب آفس کے 2ملازمین کورونا سے جاں بحق

وزیر اعلیٰ پنجاب آفس کے 2ملازمین کورونا سے جاں بحق

فوٹو: فائل


وزیر اعلیٰ پنجاب آفس کے دو ملازمین کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق وزیر اعلی ٰ پنجاب آفس کا پروٹوکول افسر اور ویٹر کورونا سے جاں بحق ہوئے جب کہ ایک ہفتے کے دوران 10 سے زائد ملازمین کورونا سے متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس دنیا کی معیشت کو کیسے تباہ کر رہا ہے؟

وزیر اعلی ٰ پنجاب آفس کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتظامی کے علاوہ دیگر ملاقاتوں کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ ہاوَس پشاور کے 6 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں جس کے باعث وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے معمول کی سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔

سی ایم ہاوَس خیبر پختونخوا کے تمام ملازمین کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ سی ایم ہاوَس پشاور میں عام ملاقاتیوں کی آمد پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلی ٰ خیبر پختونخوا سے منتخب عوامی نمائندوں کے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی محدود کر دیا گیا ہے جبکہ معمول کے سرکاری اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ میں کورونا، عمارت کو ایک بار پھر بند کرنے پر غور

اس ضمن میں وزیر اعلی ٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کورونا میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے،
عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کو یقینی بنائیں۔ عوام ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں