راولپنڈی: اردو بازار میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا


ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے اردو بازار میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ 

اردو بازار میں سٹیشنری کی ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 سے 12 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق آگ اسٹیشنری کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے ساتھ والی مزید دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 10 سے زائد واٹرٹینک آگ بجھانے میں مصروف تھے۔

تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ترجمان ریسکیو کےمطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

اردو بازار میں زیادہ تر کتابوں اور اسٹیشنری کی دکانیں ہیں۔ جہاں آگ لگی وہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد بھی بازار کے باہر جمع تھی۔


متعلقہ خبریں